24 اپریل 2026 - 16:18
یورپ کو غذائی راشن بندی گ کا سامنا ہے، کرسٹین لیگارڈ / آبنائے ہرمز کے ایرانی اہلکاروں پر پابندی لگائیں گے، کایا کیلاس

یورپی سینٹرل بینک کی سربراہ "کرسٹین لیگارڈ": "آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے کھادوں کی رسد میں پڑنے والے خلل کی وجہ سے غذائی مواد کی شدت قلت ایک انتہائی تشویشناک صورت حال ہوگی۔"

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یورپی سینٹرل بینک کی سربراہ "کرسٹین لیگارڈ" (Christine Lagarde) نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے کھادوں کی رسد میں پڑنے والے خلل کی وجہ سے غذائی مواد کی شدت قلت ایک انتہائی تشویشناک صورت حال ہوگی۔

گوکہ کرسٹین لیگارڈ آبنائے ہرمز کی بندش کو یورپ میں غذائی مواد کی شدت قلت سے تشویش ظاہر کی ہے اور یورپ میں راشننگ کی بات کر رہی ہیں، یورپی اتحاد کے خارجہ امور کی انچارج کایا کیلاس (Kaja Kallas) نے یورپی بالادستی کے پرانے سپنوں میں مگن ہوکر، حماقت کی انتہا کردی اور کہا کہ "ہم ان ایرانی اہلکاروں پر پابندیاں لگائیں گے جو آبنائے ہرمز کا انتظام سنبھالے ہوئے ہیں!!"

یورپ امریکہ اور باقی دوستوں کے ساتھ مل کر 47 برسوں سے ایران پر بینکاری، تیل، ادویات، ٹیکنالوجی، سائنس اور فوجی امور میں وحشیانہ ترین پابندیاں نافذ کرتا آیا ہے اور ایران نے دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کی ہے، جبکہ ایران نے صرف 50 دنوں سے آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے اور جوزپ بوریل کا یہ پھولوں کا سب باغ بھوک اور قحط اور غذائی راشن بندی تک پہنچ گیا ہے لیکن تقول مشہور "رسی جل گئی لیکن بل نہیں گیا۔

ایک ایرانی تجزیہ کار نے کایا کیلاس کو مشورہ دیتا ہے کہ "ایرانی قوم کے ساتھ تمہارے متکبرانہ رویوں کا دور بہت پہلے، گذر چکا ہے۔ آج جبکہ تمہارا براعظم یورپ کو بھوک اور قحط سے دوچار اور راشن بندی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، تو کیا بہتر نہیں ہے کہ تم ادب و احترام سیکھ لو اور تواضع اور انکسار کے ساتھ بات کرو؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha